لیڈی ہیلتھ ورکرزکو آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی‘ احتجاج جاری رکھنے اور سڑکوں پر آنے کا عزم

بدھ 11 مئی 2016 15:20

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء ) لیڈی ہیلتھ ورکرز سڑکوں پر نکل آئیں ،اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا عزم ۔آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی ۔ اعلان کردہ الاوٴنسز اور نارمل میزانیہ پر لانے تک پولیو ڈے ، مدر اینڈ چائلڈ ویک نہیں منائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کی طرف سے آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورحکومت کی طرف سے اعلان کردہ الاوٴنسز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو نارمل میزانیہ پر لانے کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرہ ڈی ایچ او آفس سے شروع ہو ا اور پورے شہر کا چکر لگانے کے بعدواپس ڈی ایچ او آفس میں اختتام پذیرہوا۔ احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ ظفر ایل ایچ ڈبلیواور خان ارشد صدر تی ایم ایس اے صدر ڈویژن میرپور اور چوہدری سعید ۔ناہید کوثر،عابدہ پروین نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گذشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔

اور حکومت کی طرف سے اعلان کردہ الاوٴنسز سمیت ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لایا جائے ۔ اگر فوری طور پر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو ڈے ،اور مدر،چائلڈ ویک کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ جس کا اعلان اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔جس کی روشنی میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔

پورے آزاد کشمیر کی 3368 لیڈی ہیلتھ ورکرز تا حال تنخواہوں اور مراعات سے محروم ہیں ۔ حکومت اپنے اعلانات پر فوری عمل درآمد کروائے اور قوم کی بیٹیوں کو سڑکوں کے دھکے کھانے پر مجبور نہ کرے ۔اس موقع پر پرا میڈیکل اورغیر جریدہ ملازمیں کی ہڑ تال پر مکمل تعاون کا یقین دلاا تمام ملازمین نے متفقہ طور پر مرکزی کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنے مطالبات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

متعلقہ عنوان :