میں اپنے بیٹے کا نہیں میرا بیٹا میرا استقبال کرے گا ‘ یوسف رضا گیلانی

بدھ 11 مئی 2016 15:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کا نہیں میرا بیٹا میرا استقبال کرے گا ، علی حیدر گیلانی کے اغواء کے تین برس کے دوران خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں علی حیدر کی بازیابی کی خبر ملی تو میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ موجود نہیں تھا ۔

بیٹے کے استقبال کے لئے گھر میں موجود نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ میں اپنے بیٹے کا نہیں میرا بیٹا میرا استقبال کرے گا۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کے اغوا کے تین برس کے دوران انہوں نے کوشش کی تھی کہ وہ خود کو مصروف رکھیں اور اس واقعے کے بارے میں کم سے کم سوچیں اور اسی طرح وہ یہ وقت گزارنے میں کامیاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :