ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں گرفتار ملزمان کا کل سے جیل ٹرائل شروع ہوگا

بدھ 11 مئی 2016 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں گرفتار ملزمان کا کل جمعرات سے جیل ٹرائل شروع ہوگا‘ وزرات داخلہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی،خالد شمیم اور محسن علی کا کل جمعرات سے جیل ٹرائل شروع ہوگا،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج کوثرعباس زیدی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے انسداد دہشتگردی کے جج کوثر عباس زیدی کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :