چیف ایگزیکٹو آفیسر پاسڈیک نے خیبر پختونخوا میں ماربل اور گرینائٹ کی مائننگ کے لئے جدید مشینری مائن مالکان کے حوالے کردی

بدھ 11 مئی 2016 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) زاہد مقصود شیخ نے خیبرپختونخوا میں ماربل اور گرینائٹ کی مشینی کان کنی کو فروغ دینے کیلئے سی آئی پی کے پراجیکٹ کی جدید مشینری کی چابیاں صوبے کے دو مائن مالکان کے حوالے کیں۔ یہ مشینری ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے حکومت خیبرپختونخواکے ’کمپیٹیٹو انڈسٹریز پراجیکٹ برائے خیبرپختونخوا(سی آئی پی کے)، کیلئے مہیا کی گئی ہے۔

جس کا مقصد صوبے میں ماربل اور گرینائٹ کی کان کنی کو جدید مشینری کے ذریعے فروغ دینا ہے۔ تاکہ بلاسٹنگ جیسے خطرناک فرسودہ طریقوں کو ترک کیا جاسکے۔ اس منصوبہ کے تحت حکومت خیبرپختونخوا نے پاسڈیک کو ایکسکویٹر اور کمپریسر کے 13 سیٹ دیئے ہیں تاکہ صوبے کے مائن مالکان کو یہ مشینری کرایہ پر فراہم کی جاسکے اور ماربل و گرینأٹ کے قدرتی وسائل کو صوبے کی معاشی ترقی کے لئے استعمال میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او پاسڈیک زاہد مقصود شیخ نے کہا کہ یہ مشینری خیبرپختونخوا کے خواہشمند مائن مالکان کو پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جارہی ہے۔ مائن مالکان کیلئے مایننگ کے جدید طریقوں کو اپنانے کا یہ ایک سنہری موقع ہے جس کے ذریعے وہ کان کنی کے دوران نہ صرف قدرتی وسائل کے ضائع ہونے کو روک سکتے ہیں بلکہ کوائرنگ اور پروسیسنگ صنعت میں منافع کی شرح میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :