نیوٹاؤن اسلام گڑھ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل عوام علاقہ میں مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں

بدھ 11 مئی 2016 13:06

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء)نیوٹاؤن اسلام گڑھ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔خاکروب منظر عام سے غائب ہو گئے۔گندگی کے ڈھیروں کی بدولت عوام علاقہ میں مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن اسلام گڑھ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے عوام علاقہ کا جینا دوبھر ہو گیا۔

(جاری ہے)

صفائی پر معمور بلدیہ اسلام گڑھ کے خاکروب منظر عام سے غائب سے ہو گئے اور رابطہ کرنے پر ہر خاکروب یہ کہہ کر اپنی جان چھڑاتا رہا میری ڈیوٹی یہاں نہیں ہے ۔

گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے عوام علاقہ نیوٹاؤن مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے ہیں۔میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ خاکروبوں کی کام چوری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا قبلہ درست کرے اور انہیں ڈیوٹی پر حاضر ہونے اور صفائی ستھرائی کے کاموں پر پابند کیا جائے۔