وزیر اعظم آزادکشمیر ریاستی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ‘ راجہ گل منیر

بدھ 11 مئی 2016 13:06

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و ایڈمنسٹریٹر پوٹھہ بینسی راجہ گل منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ریاستی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔آزادکشمیر میں بلا تخصیص تعمیر کا سہرا وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے سر جاتا ہے ۔حکومت مظبوط ہاتھوں میں ہے۔حکومت کے خلاف کرپشن اور دیگر الزمات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

شاہ سے زیادہ شاہ کے غلام بننے والوں نے اپنا حشر دیکھ لیا اور اپنی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کے لئے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نبیل شہید پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاراجہ گل منیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی دیکھ ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔آزاد کشمیر میں جاری میگا پروجیکٹ ،سکولوں کالجوں کی اپ گریڈیشن،میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام سمیت دیگر اہم منصوبہ جات آزاد کشمیر کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔

ریاستی عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور الزمات کی پروا کیے بغیر بلاتخصیص تعمیر وترقی کا عمل جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی بھاگ دوڑ ایک منجھے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ہاتھوں میں ہے