میرپورکو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے لیڈر ان کے احتساب کا وقت قریب آن پہنچا ہے‘ میمونہ شاہ

بدھ 11 مئی 2016 13:05

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) مسلم لیگ ن سٹی میرپور کی سیکرٹری جنرل محتر مہ میمونہ شاہ نے کہا ہے کہ میرپورکو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے لیڈر ان کے احتساب کا وقت قریب آن پہنچا ہے بہت جلد بانت بانت کی بولیاں بولنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت کے ذریعے مسترد کردیں گے مسلم لیگ نون اقتدار میں آکر میرپورکے عوام سے زیادتیاں کرنے والوں کا کڑا احتساب کرئے گی۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام اس مرتبہ مسترد شدہ عناصر کو کسی بھی صورت ووٹ نہ دیں اگر حلقہ کے عوام نے اس مرتبہ درست فیصلہ نہ کیا تو یہ لیڈران حلقہ کو سائلستان بناد یں گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ ایل اے تھری میرپور مسلم لیگ ن کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے جس نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں اب وقت آن پہنچا ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ووٹ دیں میمونہ شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت میاں محمد نواز شریف کی مرہون منت ہے پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں عوامی حمایت حاصل نہیں موجودہ حکومت آزاد کشمیر نے ریاستی وسائل پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ریاستی خزانے پر بوجھ بنی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروایں گے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور راجہ فاروق حیدر خان کی غیر متزلزل اور فکر انگیزقیادت میں متحداور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے جو ریاستی عوام کے مخلص ، نڈر اور قابل فخر لیڈر اور تعمیرو ترقی کے ہیرو ہیں میمونہ شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن اور بیانات تک ہی محدود ہے جس سے عوام کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے جس کے نتیجہ میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو آئندہ الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی جو موجودہ حکمرانوں سے ریاستی وسائل اور عوامی استحصال کا حساب لے گی ۔

متعلقہ عنوان :