پیرسیدیاسین شاہ گیلانی کا سالانہ عرس مبارک 13تا 15 مئی کو وادی لیپہ بنہ مولہ میں منعقد ہوگا

بدھ 11 مئی 2016 13:04

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) غوث زماں قطب دوراں ولی کامل پیرسیدعبدالرحمن شاہ المعروف منگ شاہ باجی وپیرطریقت رہبرشریعت پیرسیدیاسین شاہ گیلانی کا سالانہ عرس مبارک 13تا 15وادی لیپہ بنہ مولہ میں منعقدہورہا ہے اس حوالہ سے دربار شریف میں زائرین مریدین کے لیئے جملہ انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں سجاد نشین دربار عالیہ پیرسیدسلام گیلانی نے کہا کہ عرس مبارک کی تقریبات تین دن تک رہیں گئی جس میں ملک کے نامورعلماء کرام وثناء خوان حضرات ہدیہ تبریک پیش کریں گئے دورداروازسے آنے والے مریدیں و جملہ زائرین کے لیئے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :