سینئر صحافی گل محمد فیضی کے نواسہ کے انتقال پر سیاسی وسماجی رہنماوٴں کااظہار تعزیت

بدھ 11 مئی 2016 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء )سینئر صحافی اور اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء کے نیوز ایڈیٹر گل محمد فیضی کا نواسہ مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگیا جسے گذشتہ روز کوہلیاں(بھیرہ )کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ ، آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن ظفر اقبال ، مسلم لیگ ن سرگودہا ڈویژن کے صدر پیر فاروق بہاؤالحق شاہ ، تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما حسن انعام پراچہ ، معروف سماجی رہنما ملک فرید احمد نون ، ملک فتخ خان نون ، یونین کونسل ڈھل کے چیئر مین غلام مصطفی پنجوتھہ ، ملک خالد اعوان ایڈووکیٹ ، محمدنعیم ایڈووکیٹ ، چیئر مین یونین کونسل حافظ آباد رانا طیب ایڈووکیٹ،ممتاز عالم دین محمد انور قریشی،ڈی ایس پی لاہور ناصر عباس پنجوتھہ ، انتظار حسین ایڈووکیٹ اور علاقہ کے دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے گل محمد فیضی سے ان کے نواسے کے انتقال پر تعزیت اور گہر ے دکھ کا اظہار کیا اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔