انسداد دہشت گردی عدالت نے لڑکی کو جلانے والے مجرم کو 75 سال قید کی سزا سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 مئی 2016 11:11

انسداد دہشت گردی عدالت نے لڑکی کو جلانے والے مجرم کو 75 سال قید کی سزا ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء): انسداد دہشت گردی عدالت نے لڑکی کو جلانے والے مجرم کو 75 سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مجرم لطیف کو 21 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مجرم لطیف نے اکتوبر 2015 کو بستی ملوک میں ڈیزل ڈال کر لڑکی کو جلا دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جلائی گئی لڑکی کے والد نے معمولی تلخ کلامی پر مجرم کو تھپڑ مارا جس پر اس نے بدلے کی آگ میں لڑکی کو جلا ڈالا۔