سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث تین اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا

منگل 10 مئی 2016 22:54

اسلام آباد ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) اسلام آباد سپیشل انو یسٹی گیشن یو نٹ کی کارروائی، مختلف مقدمات میں ملوث تین اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر افسران کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس کی زیر نگرانی ڈی ایس پی، سی آئی اے بشیر احمد نون نے انسپکٹر ذوالفقار احمد، اے ایس آئیزاظہر حسین، عرفان اللہ خٹک اور جو انو ں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے بھرپور کارکردگی کو مظاہرہ کر تے مختلف مقدما ت میں ملو ث تین اشتہا ری مجرمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ نمبر 668مو ر خہ19-12-13بجر م 489-F ت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا اسلام آ باد میں اشتہا ری مجرم صداقت بیگ ولد محمد بشارت بیگ سکنہ گو گینہ تلہا ڑ اسلام آ باد کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ نمبر 420مور خہ27-06-2013بجر م 279/427/337-Gت پ تھا نہ رمنا میں اشتہا ری مجرم انعام اللہ ولد نعمت اللہ محلہ آ ئیند ہ خیل سر بند پشاور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مقدمہ نمبر 860مورخہ12-11-13بجر م 381-Aت پ تھا نہ ما ر گلہ میں اشتہا ری مجرم وحدت علی ولد عبد الخطا ب سکنہ دو بیا ں تحصیل چھو ٹا لا ہو ر ضلع صوابی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارتینو ں مجرمان سے مزید تفتیش جا ری ہے۔