راولپنڈی،کمشنر ہاؤس میں خود کشی کی کوشش کرنیوالا 23سالہ آپریٹر خالق حقیقی سے جا ملا

منگل 10 مئی 2016 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) کمشنر ہاؤس میں خود کشی کی کوشش کرنے والا 23سالہ آپریٹر 2روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کے روز خالق حقیقی سے جا ملا 3سال قبل کمشنر ہاؤس میں بطور ٹیلی فون آپریٹر بھرتی ہونے والے 23سالہ فرحان نے 8مئی( بروزاتوار) سکیورٹی گارڈ سے پستول چھین کر خود کو پیٹ میں گولیاں مار کر خود کشی کی کوشش کی تھی جسے فوری طور پر کمبائن ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)منتقل کیا گیا تھا جہاں پر اسے آپریشن کے بعدانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا لیکن گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لا کر فرحان خالق حقیقی سے جا ملا ذرائع کے مطابق فرحان چند روز قبل چھٹی گزار کر آیا تھا جس کے بعد وہ پریشان تھا قیاس ہے کہ کسی گھریلوپریشانی کا شکار تھا جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تاہم فرحان کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں سہالہ میں ادا کر کے بعد نماز عصر تدفین کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :