رینجرز نے کراچی آپریشن کے اعدادو شمار جاری کردیئے ، آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا

منگل 10 مئی 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) ترجمان رینجرز نے کراچی آپریشن کے اعدادو شمار جاری کردیئے جس میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن کے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 5ستمبر 2013سے ٹارگٹڈ کارروائیوں کا آغاز کیا گیا جس میں سیاسی، مذہبی، کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئی۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 7ہزار 224افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا جبکہ رینجرز نے ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان رینجرز بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے لہٰذا عوام جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع رینجرز کو دیں۔