سمندری وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے میرین اکیڈمی کا کردار اہم ہے،ریئرل ایڈمرل فرخ احمد

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اپنی سمندری حدود میں اضافہ کروایا ہے ،پاکستان کا اسپیشل اکنامک زون 350 کلو میٹر ہوگیا،کمانڈرکراچی

منگل 10 مئی 2016 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) کمانڈر کراچی پاکستان نیوی ریئرل ایڈمرل فرخ احمد نے کہاہے کہ سمندری وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے میرین اکیڈمی کا کردار اہم ہے پاکستان کے پاس 1004 کلو میٹر کی ساحلی پٹی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں پاکستان میرین اکیڈمی کے تحت پہلے بین الاقوامی میرین اکیڈمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین پی این ایس سی عارف الہیٰ، چیف انجینئر پاکستان میری ٹائم اکیڈمی راشد یحییٰ عثمانی اور مالدیپ کے کیپٹن عادل رشید نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اپنی سمندری حدود میں اضافہ کروایا ہے جس کے بعد پاکستان کا اسپیشل اکنامک زون 290 کلو میٹر سے بڑھ کر 350 کلو میٹر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پاس 3 لاکھ اسکوائر کلو میٹر کانٹی نینٹل شیلف پر مشتمل اکنامک زون دستیاب ہے۔

پاکستان نیوی دنیا کی بہترین نیول فورس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اپنے فرائض جاں فشانی سے انجام دے رہے ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی عالمی سطح پر جانی جاتی ہے اور غیر ملکی بھی یہاں پر تربیت حاصل کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میرین اکیڈمی لیڈر شپ کا کردار ادا کر رہی ہے پاکستان اس حوالے سے دیگر ممالک سے آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :