کے ایم سی سے کچرہ اٹھانے اور ٹھکانے کے امور ڈی ایم سیز کو منتقل ہونے کے بعد صفائی ستھرائی پر مامور مشینری ڈی ایم سیز کو منتقل کردی گئی

منگل 10 مئی 2016 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) بلدیہ عظمٰی سے کچرہ اٹھانے ،ٹھکانے کے امور کو ڈی ایم سیز کو منتقل کرنے کے بعد بلدیہ عظمٰی کراچی کے مشینری پول ڈپو سے صفائی ستھرائی پر مامور ریفیوز وین ،آرم رول ،روڈ سوئپنگ مشین ڈی ایم سیز کو تقسیم کرنے کا عمل پر امن طور پر منتقل کردیا گیا ۔اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے میٹروپولیٹن کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی ۔

جس میں سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی ومیونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے اپنا موقف دلائل اور کے ایم سی کی ضروریات کے مطابق پیش کیا ۔جس پر فیصلہ کیا گیا کہ کے ایم سی ڈیزاسٹر ،ریسکیو،نالوں کی صفائی اور انٹی انکروجمنٹ کی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے مشینری کو استعمال کریگی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سیز کی سطح پر تقسیم ہونے والی مشینری میں فی ڈی ایم سیز 2-2ریفیوز وین ،ایک ایک آرم رول، ایک -ایک روڈ سوئپنگ مشین شامل ہے جوکہ چھ ڈی ایم سیز اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل میں تقسیم کردی گئی ۔

مشینری کی پرامن منتقلی کے بعد سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ ،مشینری پول یونٹ کے چیئرمین لالہ عبدالجبار بلوچ اور صدر کیپٹن شبیر جدون نے کہا ہے کہ ہم نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر میٹروپولیٹن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے لیکن اب مشینری پول کے ملازمین کے زیر التواء پر موشن ،اعزازیئے ،کنٹریکٹ میں توسیع جیسے معاملات کو فور طور پر حل کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔