حافظ آباد،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر یوسف رضاگیلانی کو مبارکباد

منگل 10 مئی 2016 21:39

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ، ملک شوکت حیات اعوان، الحاج زاہد فاروق و دیگر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے بازیاب ہونے پر اُنہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال کی جد وجہد کے بعد بازیاب ہونے والے علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے یادگار ماضی کی مثال کو برقرار رکھتے ہوئے قربانی کی جو مثال قائم کی ہے وہ ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی لازوال قربانیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔