حافظ آباد، حضرت ہادی محمد نوشہ گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پاک کی تقریبات( کل) شروع ہونگی

منگل 10 مئی 2016 21:39

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء)سلسلہ قادری نوشاہی کے عظیم روحانی بزرگ حضرت ہادی محمد نوشہ گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پاک کی تقریبات کل 11مئی سے رنمل شریف میں شروع ہونگی۔ جو 14مئی تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

عرس پاک کی ان تقریبات میں ملک بھر سے عقیدتمندوں نے شرکت کرنا شروع کر دی ہے ۔ حافظ آباد سے عقیدتمندوں کا کاروان آج پیر سکندر ذوالقرنین موتیاں والی سرکار، خواجہ عامر قادری، ڈاکٹر ساجد گوندل ، ڈاکٹر شکیل مراد،حاجی عمران وارثی ، استاد ماڑو ، حکیم پروفیسر محمد تقی کی قیادت میں سہ پہر چار بجے رنمل شریف روانہ ہوگا۔