کراچی، بلدیاتی نظام فعال نہ ہونے سے شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں ،صوفی حسین لاکھانی

منگل 10 مئی 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم صوفی حسین لاکھانی نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی نظام فعال نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں پانی قلت کی ذمہ دار واٹر بورڈ انتظامیہ ہے، غریب عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

،جو مہنگے داموں پر پانی فروخت کر کے عوام کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حسین لاکھانی نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ،واٹر لائنوں کی مرمت نہ ہونے سے وافر مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے ۔واٹر بورڈ اور کراچی الیکٹرک کے ہاتھوں شہری یرغمالی صورتحال سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے گورنر ،وزیر اعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداروں کو عوامی شکایت کے فوری ازالے کا پابند بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شب برات سے قبل شہر کے قبرستان و مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :