ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

منگل 10 مئی 2016 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں ملازمین کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسٹاف کے دو ارکان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس سیکرٹری رابعہ جویریہ آغا کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ٹی ڈی اے پی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں زیرِالتوا سات اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کا معاملہ زیرِ غور آیا، جبکہ بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کیلئے بیرونِ ملک دورے کے مواقع، پروموشن اور وظیفے سے متعلق مسائل بھی نشست کے دوران اٹھائے گئے۔

سیکرٹری ٹی ڈی ای پی نے ملازمین کی تمام شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، کمیٹی میں اسٹاف کے 2 نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ گریڈ 16 کے ملازمین کو بیرون ملک دوروں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :