Live Updates

عمران خان نے جوے کی خاطر میچوں کے دوران ملکی عزت کو متعدد اربار تارتار کیا‘عمران نذیر

ایمپائر کی انگلی نے عمران کو ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیاسی پچ سے آؤٹ قراردیدیا ہے‘پارلیمانی سیکرٹری

منگل 10 مئی 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کرکت میچوں پر جوا کھیلنے والے عمران خان آج دوسروں کو کرپٹ کیسے کہہ سکتے ہیں ،انہوں نے جوے کی خاطر میچوں کے دوران ملکی عزت کو متعدد اربار تارتار کیا ، ایسے شخص پر کیسے اعتبار کیا جا سکتا ہے اور انہیں ایک ملک کا وزیر اعظم کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ایمپائر کی انگلی ضرور اٹھی ہے لیکن اٹھنے والی اس انگلی نے عمران خان کو ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیاسی پچ سے آؤٹ قراردیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ وز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے پی کے کی حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا تو پھر بتائیں وہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کس اصول کس آئین کے تحت مانگتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی فیملی نے اگر کرپشن کی ہو تی وہ اپنے خاندان اور خود کو احتساب کے لئے پیش نہ کرتے۔عمران خان کو بتانا ہوگا کہ انہوں نے لندن میئر کے انتخاب کے لئے ایک مسلمان کی بجائے یہودی کی حمایت کس بنیاد پر کی۔ انہوں نے کہا ان کی انہیں حرکتوں کی وجہ سے وہ آج غیر مقبول ہو رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :