نیشنل پنجاب اکیڈمی اور بھکر ہاکی کلب کے درمیان ہاکی کا دوستانہ میچ 3-3گول سے برابر رہا

منگل 10 مئی 2016 19:54

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء ) نیشنل پنجاب اکیڈمی اور بھکر ہاکی کلب کے درمیان ہاکی کا دوستانہ میچ کھیلا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج کے ہاکی گرؤانڈ میں نیشنل پنجاب اکیڈمی اور بھکر ہاکی کلب کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیادونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں اچھا کھیل کا مظاہر ہ کیا اور میچ 3-3گول سے برابر ہوگیا اس میچ کے مہمان خصوصی رانا محمد حنیف تھے اس موقع پر مہمان خصوصی رانامحمد حنیف نے کھلاڑیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میں خوشی محسوس کررہا ہوں کہ ضلع بھکر میں قومی کھیل ”ہاکی “کے فروغ کیلئے نوجوان بڑی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں اس موقع پر مزید کہا کہ جس ملک کے گرؤاند آباد ہو تے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں نوجوانوں کو اس وقت جسمانی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لینا چاہیے تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں آخر میں انہوں نے نیشنل پنجاب اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں ہاکی تقسیم کی یاد رہے کہ رانا محمد حنیف نے وعدہ کیا تھا کہ بچوں کو 12ہاکی کا تحفہ دوں گا اور انہوں نے وہ وعدہ پور ا کرتے ہوئے بچوں میں ہاکی تقسیم کی اس موقع پر کوچ امان اللہ لاشاری ،مقدر عباس ،رانا شہباز اسلم ،علی رضوان،عارف اعجاز،شہروز خان غوری،عرفان احمد،عمران رضوی،عدیل احمد ،شہانی گورچھہ،ارسلان چھینہ،یاسر احمد،ندیم احمد،توصیف شاہ،ودیگر کھلا ڑی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :