چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو فیصل آباد کا ریسکیو آپریشن

08 بھکاری، لاوارث، گندگی سے کاغذ و کچرا چننے والے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا

منگل 10 مئی 2016 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو فیصل آباد کی ریسکیو آپریشن 08 بھکاری، لاوارث، گندگی سے کاغذ و کچرا چننے والے اور گھر سے بھاگ کر آوارہ گردی کرنے والے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا تفصیلات کے مطا بق ریسکیو ٹیم گزشتہ روز فیصل آباد میں گرینڈریسکیو آپریشن کے دوران فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں گرین ٹاؤن ملت روڈ،کارخانہ بازار،گھنٹہ گھر چوک،ڈی گراؤنڈ،کوہ نور پلازہ،گلبرگ،سوساں روڈ اور شیخو پورہ روڈ سے 08 بھکاری، لاوارث، گندگی سے کاغذ و کچرا چننے والے اور گھر سے بھاگ کر آوارہ گردی کرنے والے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیاجن 08 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ان میں عثمان ولد رزاق ، شکیل ولد بھولا، لقمان ولد رمضان،راشد ولد کالا،اشرف ولد شریف، عاطف ولد تاج محمد،وحید ولدارشد اور علی حسنین ولد ذاکر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اب بھی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو فیصل آباد میں 75بچے موجود ہیں جن کو مکمل تحفظ ،رہائش ،خوراک ولباس،تعلیم و ہنر،دینی تعلیم،نفسیاتی،طبی اور تفریحی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :