آل راؤنڈر عماد وسیم کو ٹویٹر پر مداحوں کو سوالات پوچھنے کی پیشکشکرنا مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا صارفین نے آل رانڈر سے سوالات پوچھنے کی بجائے ان کام مذاق اڑانا شروع کردیا

منگل 10 مئی 2016 18:53

آل راؤنڈر عماد وسیم کو ٹویٹر پر مداحوں کو سوالات پوچھنے کی پیشکشکرنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان آل رانڈر عماد وسیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کو سوالات پوچھنے کی آفر کرنا مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین نے آل رانڈر سے سوالات پوچھنے کی بجائے ان کام مذاق اڑانا شروع کردیا۔ایک صارف نے عماد کے انٹر نیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کاری کا مذاق اڑاتے ہوئے پوچھا کہ ابھی کرکٹ کھیل رہے ہو یا چھوڑ چکے ہو؟،ایک اور کا کہنا تھا کہ وقت نہیں ہے ورنہ ضرور پوچھتا ۔

ایک صارف نے عماد پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد اور آفرید ی کی طرح تم نے بھی کرکٹ پر فوکس کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹائم ضائع کرنا شروع کردیا ہے ؟۔ایک صارف نے شرارت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو عمر اکمل کے ساتھ سٹیج ڈانس دیکھنے چاہیئیں اور پھر کوئی پرفارمنس دوبارہ دیکھنے پر زور دینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ایک اور صارف نے شرارت کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر قندیل بلوچ آپ کو پرپوز کریں تو ؟ایک کرکٹ مداح نے عماد کی پرفارمنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہترین آل رانڈر ؟،پی ایس ایل میں اتنی بری پرفارمنس کیوں دی ؟،فٹنس مسائل تھے؟۔

ایک صارف نے سوال کیا کیا آپ احمد شہزاد کی سیلفیز کا حصہ بننا چاہیں گے؟۔ایک صارف نے عما ر وسیم کو نیم حکیم جان کر پوچھا کہ گرمی کا توڑ لسی ، گنے کا رس یا ٹھنڈا پانی ؟۔ٹویٹر پر سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال یہ تھا عماد کون ہے ؟۔