فریال تالپور نے غلطی سے بلاول بھٹو کو شہید کہہ دیا، شہلا رضا کی آنکھیں جھلملا گئیں

منگل 10 مئی 2016 18:48

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اوربلاول بھٹو زرداری کی پھوپھی فریال تالپور نے غلطی سے بینظیر بھٹو کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کو بھی شہید کہہ دیا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہی تھی،جوش خطابت میں انہوں نے بینظیر بھٹو کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کو بھی شہید قراردے دیا اور کہاکہ یہاں جلسے میں بینظیر بھٹو شہید اور بلاول بھٹو شہید بھی ہمارے ساتھ جلسے میں موجودہیں ۔اس موقع پر ان کے ساتھ موجود پی پی رہنما اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ڈاکٹر شہلا رضاکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں اور انہیں الفاظ پر کچھ عجیب سا لگا جس کاا ظہارانہوں نے اپنی آنکھیں جھلملا کر کیا