وزیر داخلہ نے عمران فاروق قتل اورمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے سپیشل ٹیم کی برطانیہ جانے کی منظوری دیدی

ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران فاروق قتل کیس اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کریں گے

منگل 10 مئی 2016 18:48

وزیر داخلہ نے عمران فاروق قتل اورمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے سپیشل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس ،" راـ" فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی گواہ سرفراز مرچنٹ سے مزید تفتیش کیلئے3رکنی سپیشل ٹیم کی برطانیہ جانے کی منظوری دیدی، سپیشل ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہرالحق کاکاخیل ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات اور آئی ایس آئی کا ایک نمائندہ شامل ہوگا ، ڈائریکٹر ایف آئی ایعمران فاروق قتل کیس اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھمنی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم کو لندن بھیجنے کی حتمی منظوری دیدی ہے،ذرائع کے مطابق ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہرالحق کاکاخیل ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات اور آئی ایس آئی کا نمائندہ شامل ہوگا ، ذرائع کے مطابق سپیشل ٹیم نے برطانیہ کے ویزے کیلئے درخواست سفارت خانے میں جمع کرادی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہرالحق کاکاخیل عمران فاروق قتل کیس جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا جائزہ لیں گے ،ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کے بیانات اور شواہد کی فائل مرتب کرلی ، ذرائع کے مطابق سپیشل ٹیم منی لانڈرنگ اور "را "فنڈنگ کے گواہ سرفراز مرچنٹ سے بھی ملاقات کر ے گی ۔