کاؤنٹی کرکٹ، وورسٹر شائر کے بریٹ ڈی اولیور نے نئی تاریخ رقم کردی

منگل 10 مئی 2016 16:59

کاؤنٹی کرکٹ، وورسٹر شائر کے بریٹ ڈی اولیور نے نئی تاریخ رقم کردی

کارڈف(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مئی ۔2016ء ) کاؤنٹی کرکٹ کے ڈویژن 2میں وورسٹر شائر کے بلے باز بریٹ ڈی اولیور نے ڈبل سنچری سکور کرنے کے ساتھ ہی کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے خاندان کی جھولی میں گرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بریٹ ڈی اولیور نے کاؤنٹی کرکٹ کے ڈویژن 2میں گلیمورگن کے خلاف کارڈف کے میدان گلیمورگن کیخلاف 202رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ اپنے خاندان میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے تیسری نسل کے کرکٹر بن گئے ، اس سے پہلے ان کے دادا باسل ڈی اولیور اور والد برائن ڈی اولیور بھی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :