منڈی بہاؤالدین ‘قلعہ عطر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ‘ملزمان فرار

منگل 10 مئی 2016 16:40

منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) قلعہ عطر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم افراد نے جاں بحق ہونے والے افراد کو عدالت میں پیشی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ‘ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکارجائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :