علی حیدر گیلانی تین سال بعد بازیاب ہوئے ہیں ‘ آنکھیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ‘عبد القادر گیلانی

منگل 10 مئی 2016 16:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبد القادر گیلانی نے کہاہے کہ علی حیدر گیلانی تین سال بعد بازیاب ہوئے ہیں ‘ آنکھیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کے بھائی عبد القادر گیلانی نے کہا کہ علی حیدر 3سال بعد بازیاب ہوئے ہیں بازیابی کی خبر بڑی خوشخبری ہے۔

عبد القادر گیلانی نے کہا کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ‘ان کی بازیابی ضرب عضب کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ علی حیدر گیلانی کو دیکھ کر دل کو تسلی ہوگی،کچھ دنوں میں علی حیدر گیلانی ہمارے درمیان ہوں گے، جلد ازجلد پاکستان واپس آجائیں ۔ عبدالقادرگیلانی نے کہاکہ ہمارے لئے یہ خوشی کالمحہ ہے ان تین سال کے دوران علی حیدرگیلانی کے لئے بے شمار لوگوں نے دعائیں کی اوریہ انہیں دعاؤں کانتیجہ ہے کہ آج ہمیں یہ خوشی کی خبرملی ہے۔

(جاری ہے)

ان تین برسوں کے دوران ہم نے علی حیدرگیلانی کونہیں دیکھا۔ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کس حال میں رہاہاں ہم نے امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑاہم ہرسال امیدرکھتے تھے کہ وہ عید ہمارے ساتھ منائے گا۔وہ شب برآت پرہمارے بساتھ ہوگایاوہ رمضان کامہینہ ہمارے ساتھ گزارے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم تینوں بھائیوں کی سالگرہ 10اپریل کومنائی جاتی ہے ان تین سالوں کے دوران ہم نے اپنی سالگرہ نہیں منائی ۔

ہم چاہتے تھے کہ جب علی حیدربازیاب ہوجائے تواس کے بعد ہم تینوں مل کراپنی سالگرہ منائیں۔ہم نے امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااورآج میں خوش ہوں ۔ہم سب بہت خوش ہیں ۔میں کچھ دیر میں اسلام آبادروانہ ہوجاؤں گا۔اب تک ہمیں میڈیاسے ہی اطلاعات موصول ہورہی ہیں سکون اس وقت ملے گا جب میں اپنے بھائی کواپنی آنکھوں سے دیکھ لوں گا۔

متعلقہ عنوان :