علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق بلاول بھٹو زر داری نے کی

بیٹے کی رہائی پرخوشی بیان نہیں کرسکتا ‘دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں ‘یوسف رضا گیلانی

منگل 10 مئی 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کو افغانستان کے سفیر کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں یوسف گیلانی کو بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروایا گیا۔

یوسف رضا گیلانی کو جس وقت بیٹے کی بازیابی کی اطلاع ملی اس وقت وہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں شریک تھے۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بیٹے کودیکھنے کے لیے بے تاب ہوں سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیٹے کی رہائی پرخوشی بیان نہیں کرسکتا۔