ضلعی انسداد پولیو کمیٹی خیرپورکے چیئرمین نے مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس طلب کرلیا

منگل 10 مئی 2016 16:17

خیرپو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء)ضلعی انسداد پولیو کمیٹی خیرپورکے چیئرمین / ڈپٹی کمشنر فیاض احمد جتوئی نے 16 مئی تا 18 تک جاری رہنے والی مہم کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس 11 مئی 2016 کو 12 بجے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں مہم کی تیاری اور دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔