شارجہ: اُونچی عمارتوں سے گرنے والے بچے کے والدین کے لیئے سزا تجویز

منگل 10 مئی 2016 15:53

شارجہ: اُونچی عمارتوں سے گرنے والے بچے کے والدین کے لیئے سزا تجویز

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) : حالیہ عرصے میں شارجہ کی اونچی عمارتوں سے بچوں کے گر کر جاں بحق ہونے کے بہت زیادہ واقعات دیکھنے میں آئے ہیں ۔ سرکاری اداروں کی بھر پور کوشش کے باوجود ان پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ حال ہی میں شارجہ میں اسکے لیئے نیا قانونی مسودہ ” ودیمہ “ تیار کیا گیا ہے جو کے 15 جون کے بعد قانون کا حصہ بن جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق کسی بھی عمارت سے گرنے والے بچے کے والدین کو غفلت برتنے پر 5000درہم جرمانہ یا کم سے کم ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ نئے قانون میں عمارت کے مالک کے لیئے لازم ہو گا ،کہ وہ عمارت کی بالکونی کی دیوار کم از کم 1.2میٹر سے 1.5میٹر تک انچی کرے تاکہ چھوٹے بچے اسکو پھلانگ نہ سکیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں مالک مکان کو بھی بھاری جرمانہ عائد کی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :