پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے جوش خطابت میں بلاول بھٹو کو ’شہید‘ کہہ ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 15:43

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے جوش خطابت میں بلاول بھٹو کو ’شہید‘ ..

باغ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ”شہید“ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نےآزاد کشمیر باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جوش خطابت میں اپنے بھتیجے بلاول بھٹو زرداری کو بھی شہید کہہ ڈالا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ آج کے جلسے میں ”بھٹو شہید“ ہمارے ساتھ موجود ہے، اورمیرا یقین ہے کہ آج کے جلسے میں ہمارے ساتھ ”بی بی شہید“ بھی موجود ہے اور ان کا لخت جگر ”بلاول بھٹو شہید“ بھی موجود ہے۔