وزیراعظم محمد نواز شریف کی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

منگل 10 مئی 2016 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی خبر مرلئے باعث مسرت ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم کے نام پیغام میں نواز شریف نے کہاکہ آپ کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی خبر میرے لئے باعث مسرت ہے ‘اللہ کرے وہ جلد ا ز جلد خیروعافیت کیساتھ گھر واپس آئیں ‘آپ نے اور تمام اہل خانہ نے جس حوصلے اور صبر کیساتھ تین سال گزارے ہیں میں اس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔