آرمی چیف کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون ‘ علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی

منگل 10 مئی 2016 15:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباددی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے تعاون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی ان کی کاوشوں کو سراہا۔خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے فرزند علی حیدر تین سال ایک دن کے بعد افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرالیئے گئے ہیں۔