چین زائد سپلائی والی کمپنیوں میں گنجائش کی کمی کیلئے جلد ہی ” زومبائی کمپنیز “کے بارے میں تفصیلی منصوبہ جاری کریگا

منگل 10 مئی 2016 15:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) توقع ہے کہ چین ضرورت سے زیادہ سپلائی والی صنعتوں میں گنجائش کی کمی کو کم کرنے کے لئے ” زومبائی کمپنیز “ کے بارے میں جلد ہی ایک تفصیلی منصوبہ جاری کرے گی ، اس کی اطلاع چائنا سکیورٹیز نیوز نے منگل کو دی ہے ۔ ” زومبائی کمپنیز “ اقتصادی طورپر ناقابل عمل کارخانے ہیں جو کہ عام طورپر ایسی صنعتوں میں شامل ہیں جہاں مال کی شدید زائد گنجائش ہے ، یہ کمپنیاں حکومت اور بنکوں کی امداد پر قائم ہیں ، اس منصوبے کے تحت جسے چین کے اقتصادی منصوبہ ساز اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی مرتب کررہے ہیں ، مختلف قرضہ پالیسیوں پر عملدرآمد میں بنکوں کی حمایت کریگا ، رپورٹ کے مطابق انکوائریز کی بہتر طورپر نشاندہی اور کمپنیوں کیلئے موثر فنانسنگ سروسز کی فراہمی کیلئے بینکوں اور کمپنیوں کے درمیان ایک پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جریدے کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ رواں سال ملک بھر کے قریباً 20شہروں میں عدالتی کارروائی شروع کریگا ۔پیپلز بنک آف چائنا سمیت آٹھ اقتصادی ریگولیٹر کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری کئے جانیوالے رہنما اصول کے مطابق چین اپنی صنعتوں کی فنانشل سپورٹ میں اضافہ کریگا کیونکہ ان کی ملکی صنعتی اپ گریڈ کے پیش نظر اپنی اصلاح کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ابھرتے شعبوں کی ترقی اور روایتی شعبوں کے اپ گریڈ کو مزید حمایت کی جائیگی اور مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی کہ وہ ہائی ٹیک فرموں ، ٹیکنیکل ا کیوپمنٹ ، مینوفیکچرنگ اور بعض بنیادی صنعتوں کو طویل المیعاد قرضے دیں ۔

متعلقہ عنوان :