صوابی‘ جمہوریت کی پاسداری ہمارا مشن ہے ‘ ایم این اے عثمان خان ترکئی

منگل 10 مئی 2016 14:58

صوابی۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا جمہوریت کی پاسداری ہمارا مشن ہے اصول اور ایمانداری کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا اور ہم جہاں بھی ہوں ہمارا نعرہ سب سے پہلے صوابی ہے اور ہمارا منشور صوابی کی ترقی ہے انھوں نے کہا پہلے دور میں جتنے بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ان میں کرنل شیرخان انٹرچینج ‘132کیوی لائن تربیلا سے صوابی اور دوبیان گریڈ اسٹیشن کی تکمیل بڑے پروجیکٹ مکمل کیے اور اب بھی صوابی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پی کے31,32,33 میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے جاری ہے اور انشااللہ بہت جلد صوابی کے ان علاقوں میں گیس فرائم کر دی جا ئے گی ‘انشاللہ صوابی کی عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کر دے جا ئیں گے۔