وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6ارب 50کروڑ 92لاکھ روپے جاری کر دئیے

منگل 10 مئی 2016 14:57

اسلام آباد ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 6ارب 50کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 12ارب 75کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20کروڑ، لسپکو میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4کروڑ، سی پیک منصوبے کے لئے گوادر میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے ایک ارب 50کروڑ، کیڈٹ کالج فاران کے لئے 7کروڑ 50لاکھ، شبلی بدینی روڈ کے لئے4کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 2ارب ، ڈیرہ بگٹی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 13کروڑ 20لاکھ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ IIIکے لئے 7کروڑ، کوئٹہ میں سریاب پھاٹک پر فلائی اوور کے لئے 24کروڑ، گوادر میں ایسٹ سے گوادر کے لئے 10کروڑ، پشاور میں برنز ٹراماسنٹر کے لئے 4کروڑ81لاکھ، بلوچستان میں ایلیمنٹری ٹیچرز کے لئے 14کروڑ63لاکھ، اسلام آباد سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 37کروڑ، تھرپارکر100میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے لئے 36کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔