آئیوری کوسٹ میں شدید گرمی سے کوکابین کی پیداوار بری طرح متاثر

منگل 10 مئی 2016 14:57

عابد جان ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) آئیوری کوسٹ میں شدید گرمی کے باعث کوکابین کو پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آئیوری کوسٹ کوکابین(کافی بین) کاسب سے بڑا پیداکنندہ ہے تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران شدید گرمی کے نیچے ہیں اس کی وسطی مدت پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ وسطی مدت کی فصل کی پیداوار اپریل سے ستمبر کے دوران حاصل کی جاتی ہے تاہم کاشتکاروں کاکہنا ہے کہ فصل کے قد اور معیار کی بہتری کیلئے کافی مقدار میں بارش کی ضرورت ہے ۔

کوکابین کے حوالے سے سب سے اہم (مشرقی علاقے) بنگور و کے کاشتکاروں کاکہنا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران علاقے میں سخت گرمی کے باعث فصل کافی زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ بارشین نہ ہونے کی وجہ سے وہ سخت پریشانی کاشکار ہیں ۔ اگر اس ہفتے بھی بارش نہ ہوئی تو درختوں سے پھول جھڑنا شروع ہو جائیں گے۔ اس قسم کی موسمی صورتحال جنوبی علاقوں میں بھی ہے جس کے شدید اثرات فصلوں پر پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :