سری لنکا سٹاک مارکیٹ میں تیزی، نئے ٹیکسوں کے نفاذ پر سرمایہ کاروں کو تحفظات

منگل 10 مئی 2016 14:56

کولمبو ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) سری لنکا کے حصص مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتیں 4ماہ کی بلند ترین سطح پر رہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز حصص کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی بالخصوص مشروبات اور سٹاک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر حکومت کی جانب سے نئے مجوزہ ٹیکسوں کے باعث سرمایہ کر تحفظات کاشکار بھی رہے کیونکہ حکام نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیوں کی شرح مٰں اضافے کاعندیہ بھی دے رکھاہے۔ اہم ترین سٹاک انڈیکس 0.04فیصد اضافے کے ساتھ 6594.80پوائنٹس پر رہا جو 11جنوری کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔