نائجیرین آئل فیلڈ ز پر حملوں کے نتیجے میں پیداوار 22سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

منگل 10 مئی 2016 14:56

لندن ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) نائجیریا میں تیل کی تنصیابت پر پے در پے حملوں کے باعث اس کی پیداوار 22سا ل کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائجیریا کی آئل فیلڈ ز کئی برسوں سے عسکریت پسندوں کے حملوں کانشانہ بن رہی ہیں جس کی وجہ سے ان میں پیداواری سرگرمیاں انتہائی محدود ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سینئر لیبر آفیسر نے صحافیوں کو بتایاکہ ملک کے جنوبی ساحلی ڈیلٹا میں بونگا آئل فیلڈز پر شدت پسندوں کی حملے کی دھمکی کے بعد کارکنوں کو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے جبکہ پچھلے ہفتے شیوران آئل فیلڈ پر حملے کے باعث وہان سے 35ہزار بیرل روزانہ کی پیداوار بند ہو چکی ہے۔

اس سے پہلے فروری کے حملوں کے نتیجے میں بند ہونے والی 2لاکھ 50ہزار بیرل روزانہ پیداوار کی حامل فوکاروس آئل فیلڈ تاحال بندہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں تیل کی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے۔