کورم کی نشاندہی پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے معطل رہی

منگل 10 مئی 2016 14:49

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن لال چند نے اپوزیشن جماعتوں کے واک آؤٹ کے بعد ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر سپیکر نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کردی۔

متعلقہ عنوان :