یونائیٹڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا اجلاس ‘ مختلف تنظیمی امور کاجائزہ

منگل 10 مئی 2016 14:48

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )یونائیٹڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا ایک اجلاس زیر صدارت ولی محمدخان منعقدہوا جس میں چیئرمین ارشد الله جنرل سیکرٹری حاجی خان ‘قادر خان‘ ممبر حاجی لعل محمدخان‘ ممبر ملک مقصود جان خان‘ سیکرٹری اطلاعات سید بلال شاہ اور فرح آرزوسمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا تمام عہدیدارون وممبران نے باہمی اتفاق سے آرگنائزیشن کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عہد کیامقررین نے کہاکہ یونائیٹڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ایک غیر سیاسی تنظیم غریبوں ناداراور معذورافرادکی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کریگی ۔