جامعہ پشاور ‘ بی ایڈ 4سالہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 10 مئی 2016 14:36

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )پشاور یونیورسٹی بی ایڈ ایک سالہ پروگرام کو ختم کرکے اس کی جگہ چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کریگی، یہ فیصلہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کیاگیا جسے حتمی منظوری کیلئے سنڈیکیٹ میں پیش کیاجائیگا یہ فیصلہ جامعہ کے تدریسی امور میں عصری تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کے اقدامات کی ایک کڑی ہے۔