کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹھٹھہ سے گرفتار مبینہ را ایجنٹ بچل کو رہا کردیا

منگل 10 مئی 2016 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ٹھٹھہ سے گرفتار مبینہ را ایجنٹ بچل کو رہا کردیا۔ ملزم کو جے آئی ٹی میں کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوائنٹ انٹیرو گیشن ٹیم نے ٹھٹھہ سے گرفتار مبینہ را ایجنٹ بچل کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم بچل کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے ساتھی صدام کے خلاف شواہد ملے ہیں جسے عدالت میں پیش کردیا گیاہے۔ملزم کے خلاف شواہد نہ ملنے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم کو گھر واپسی کیلئے بس کا کرایہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :