ابو ظہبی:غیر قانونی اور نجی مذبحہ خانوں کے خلاف مہم کا آغاز

منگل 10 مئی 2016 14:33

ابو ظہبی:غیر قانونی اور نجی مذبحہ خانوں کے خلاف مہم کا آغاز

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) : ابو ظہبی سٹی میونسپیلٹی(اے ڈی سی ایم) نے رمضان ا لمبارک کی آمد سے قبل شہر میں موجود تمام غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف مہم کا اغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی ایم نے اپنے ایک بیان میں نجی مذبحہ خانے چلانے والے افراد کو خبر دار کیا ہے کہ وہ گھروں ،گلیوں میں جانور ذبحہ نہیں کر سکتے۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ میونسیپیلٹی نے سرکاری مذبحہ خانوں کے اوقاتِ کار بھی بڑھا دیئے ہیں۔ نئے اوقاتِ کار کے کچھ اسطرح ہیں، عام دنوں میں صبح چھ بجے سے لیکر رات نو بجے تک۔جبکہ جمعے کو صبح چھ سے گیارہ بجے دن۔اور دو بجے دوپہر سے رات نو بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :