بھائی کی بازیابی پر والدہ خدا کے حضور سجدے میں ہیں۔ علی موسی گیلانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 14:27

بھائی کی بازیابی پر والدہ خدا کے حضور سجدے میں ہیں۔ علی موسی گیلانی

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء): سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے لی حیدر گیلانی کی بازیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے بھائی کی بازیابی کی تصدیق پر مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ میں علی حیدر کی بازیابی پر میں بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی حیدر کی بازیابی کب، کہاں سے اور کیسے ہوئی اس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر والدہ اللہ کے حضور سجدے میں ہیں۔ جبکہ یوسف رضا گیلانی صاحب افغان اور پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ علی موسیٰ گیلانی نے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ علی حیدر گیلانی سب سے پہلے اسلام آباد پہنچیں گے۔