پااناما پیپرزکی تمام خفیہ دستاویزات آن لائن کر دی گئیں

منگل 10 مئی 2016 14:24

پاناماسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء)پاناما پیپرز کے منظر عام پر آنے کے پانچ ہفتے بعد بین الاقوامی صحافتی تحقیقی ادارے آئی سی آئی جے نے ہزاروں دستاویزات آن لائن شائع کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس دارے کی طرف سے ٹیکس چھپانے کے اکیس ٹھکانوں سے متعلق معلومات شائع کی گئی ہیں۔ ان دستاویزات کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا میں یہ بحث جاری ہے کہ ٹیکس بچانے کے طریقوں کا کس طرح خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔