ٹاؤن آفیسرمیرپوربھٹوروکی جانب سے شہرکادورہ

منگل 10 مئی 2016 14:04

میرپور بھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) ٹاؤن آفیسرمیرپوربھٹوروکی جانب سے شہرکادورہ،سینٹری انچارج کو3گھنٹے میں پوراشہرصاف کروانے کاحکم،تفصیلات کے مطابق شہرمیرپوربھٹوروکے شہریوں کوشکایات پرٹاؤن آفیسر میرپوربھٹورو واصف ملک نے شہرمیرپوربھٹوروکادورہ گیا،صفائی کی صورتحال خراب ہونے پرسینٹری انچارج کوتین گھنٹے میں پورا شہرصاف کرنے کاحکم دیتے ہوئے ٹاؤن آفیسر واصف ملک نے صحافیوں کوبتایا کہ شہرمیں کہیں پرگندگی نظر آئے تومجھے شکایات کریں جبکہ صفائی عملے کوایک اورصفائی انچارج کویہ حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہرمیں کہیں پربھی گندگی نظرنہ آئے دوبارہ شہریوں نے صفائی عملے یاصفائی انچارج کی کوئی بھی شکایات کی توان کے خلاف کارروائی ہوگی اورتنخواہ بند کردی جائے گی جس کے بعد صفائی عملہ فوری طورپرصفائی کرنے میں لگ گیا،ٹاؤن آفیسر میرپوربھٹورو واٹر سپلائی تالاب دیواریں ٹوٹیں ہونے کادیکھ کرجلد مرمت کروانے کااعلان کیا،3شفٹوں میں واٹر سپلائی کی فوری 6چوکیدسار مقررکرنے سمیت واٹرسپلائی کے عملے کوبھی ہدایت کی کہ شہری شکایات کرتے ہیں کہ گھروں اورمساجد میں پانی وقت پرنہیں ملتاہے جس پرواٹرسپلائی عملے کوہدایت کرتے ہوئے ٹاؤن آفیسرنے کہا کہ شہریوں کووقت پرپانی فراہم کریں دوسری جانب ٹاؤن آفیسرواصف ملک کے ایسے عمل پرشہریوں نے رابطہ کرنے پربتایا کہ ٹاؤن آفیسر ایسے کام کرے گاتوہم ان کاہروقت ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں