متحدہ اپوزیشن کا پانامہ لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی اجلاس سے پھر واک آؤٹ

گو نواز گو نہیں بلکہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں،وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر پانامہ لیکس کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں،خورشید شاہ

منگل 10 مئی 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) متحدہ اپوزیشن کا پانامہ لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی اجلاس سے دوسرے روز بھی واک آؤٹ ۔ جب تک وزیر اعظم اجلاس میں آکر وضاحت نہیں دیتے واک آؤٹ جاری رہے گا مسلم لیگ ق ، پی ٹی آئی ، پی پی پی ، جماعت اسلامی ، اے این پی ، ایم کیو ایم ، عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹمیں آ کر پانامہ لیکس کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں چونکہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے ہمارا ملک دنیا میں تیسرے چوتھے نمبر پر آتا ہے وزیر اعظم پر الزامات کے بعد سونے پر سہاگہ ہو گیا ہے اپوزیشن جمہوریت اور حکومت کے خلاف نہیں بلکہ وزیر اعظم سے پانامہ لیکس کی وضاحت چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف 1985 سے اب تک اپنے اثاثے ظاہر کریں گو نواز گو نہیں بلکہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں انہو ں نے کہا کہ پہلے ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اس پر اپوزیشن اب بھی قائم ہے لیکن پارلیمنٹ کا ایک اپنا ہی رول ہوتا ہے وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں آئیں اور پانامہ لیکس پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لیں ۔ وزیر اعظم کی آسانی کے لئے ہم آج پارلیمنٹ میں سوالات کو لکھ دیں گے وزیر اعظم دوسرے روز آ کر اس کا جواب دے دیں ۔