سپریم کورٹ نے حمیرا اعظم ہوتی جہیز کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا

منگل 10 مئی 2016 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم ہوتی کی بیوہ حمیرا اعظم ہوتی کے جہیز سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملے کو دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا ہے فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ حمیرا اعظم ہوتی کے ورثاء کو سن کر معاملے کا فیصلہ کرے ۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی سماعت منگل کے روز جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو حمیرا اعظم ہوتی نے عدالت کو بتایا کہ اعظم ہوتی نے جہیز میں سولہ کروڑ اکیاسی لاکھ اراضی اور ایک مکان دینے کا وعدہ کیا تھا اس پر اعظم ہوتی کے ورثاء کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جو زمین اعظم ہوتی کے نام پر تھی ہی نہیں وہ کسی اور کو دینے کا وعدہ کیسے کرسکتے ہیں دریں اثناء فاضل عدالت نے مقدمہ سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملے کو دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا ہے اور حکم دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ فریقین کو ازسرنو سن کر مقدمہ کا فیصلہ کرے

متعلقہ عنوان :